ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : مرونتے ساحل پر شروع ہوئی 'اسکائی ڈائننگ' کی سہولت

کنداپور : مرونتے ساحل پر شروع ہوئی 'اسکائی ڈائننگ' کی سہولت

Sat, 30 Nov 2024 12:20:24  SO Admin   S.O. News Service

کنداپور، 30 / نومبر (ایس او نیوز) منگلورو کے پنمبور کے بعد کرناٹکا کی دوسری 'اسکائی ڈائننگ' (فضا میں کھانے کا مزہ لینے) کی سہولت کنداپور کے مرونتے ساحل پر شروع کی گئی  ہے۔
    
عوام کے لئے تفریحی کشش رکھنے والی اس سہولت کا افتتاح ایم ایل اے گروراج گنٹی ہولے کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر بولتے ہوئے ایم ایل اے گروراج نے کہا کہ اسکائی ڈائننگ کی سہولت کی وجہ سے تعلقہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ یہاں پر سیاح 90 سے 100 میٹر کی بلندی پر کھانے پینے کا لطف اٹھانے کے ساتھ بحیرہ عرب اور ساپرانیکا ندی کے دم بخود کرنے والے دلکش منظر سے محظوظ ہو سکیں گے ۔
    
اسکائی ڈائننگ کی افتتاحی تقریب میں محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمار پی ۔ تراسی گرام پنچایت کے صدر متھن دیواڈیگا، اسکائی ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے والی ٹیم منترا کے مالک پرویش منجیشور کے علاوہ راکیش اتاور، نارائینا کلال، راوی راج اور گرام پنچایت کے رکن ناگراج پٹگار موجود تھے۔
 


Share: